3 جون، 2017، 1:53 PM

جنوبی سوڈان میں 15 بچے ہلاک

جنوبی سوڈان میں 15  بچے ہلاک

جنوبی سوڈان میں خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کے دوران 15 بچے ہلاک جب کہ 32 کی حالت بگڑ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں  خسرہ سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کے دوران  15 بچے ہلاک جب کہ 32 کی حالت بگڑ گئی۔ کاپوٹا کے علاقے میں خسرہ کی ویکسی نیشن مہم میں 300 بچوں کو ٹیکے لگائے گئے جن میں سے 15 ہلاک اور 32 بیمار ہوگئے۔ حکام نے بچوں کی اموات کی تحقیقات کے بعد بتایا کہ ان بچوں کو ایک ہی سرنج سے ویکسین دی گئی جسے جراثیم سے پاک نہیں کیا گیا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ ویکسین صحیح طور پر محفوظ نہیں کی گئی تھی۔ پندرہ بچوں کو انجکشن لگایا تو دوا کا ری ایکشن ہونے سے انہیں شدید انفیکشن ہوگیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔جنوبی سوڈان کے وزیر صحت نے بتایا کہ ویکسی نیشن کرنے والی ٹیم بھی نااہل اور غیر تربیت یافتہ تھی۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے جنوبی سوڈان میں رواں سال 12 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

News ID 1872933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha